پولیس یا کوئی بھی قوت راستے میں آئے تو اسے توڑ دیں، مولانا فضل الرحمان

39


اگر کوئی ڈنڈے کا استعمال کرے گا تو کارکنان کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے، پی ڈی ایم سربراہ کی ملتان میں پریس کانفرنس

شہریار عباسی
اتوار نومبر
15:44

پولیس یا کوئی بھی قوت راستے میں آئے تو اسے توڑ دیں، مولانا فضل الرحمان

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) پی ڈی ایم کے سربراہ نے کارکنان کو پولیس اور انتظامیہ کیخلاف ڈنڈا اٹھانے کی اجازت دے دی ۔ ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی طاقت انہیں روکنے کی کوشش کرے گی تو عوام کا سمندر اس کو بہا لے جائے گا۔

()

انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ڈنڈے کا استعمال کرتا ہے تو آپ کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے، پولیس یا کوئی بھی قوت آپ کی راہ میں رکاوٹ بنے تو اسے توڑ دیں۔

کل کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا، اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا ۔حکومت رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، ہمارا ارادہ ہے جنوری میں لانگ مارچ نکالیں لیکن حکومت چاہتی ہے ہم پہلے ہی لانگ مارچ پر عمل شروع کر دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ، مریم نواز بھی کل ملتان پہنچ جائیں گی، عوام کا ایک سمندر ملتان پہنچے گا ۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی جگہ آصفہ بھٹو بھی ملتان جلسے میں شرکت کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points