بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سینیئر افسر کی گاڑی کو حادثہ

43


نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے سینیئر افسر عبدالمجید اپنی اہلیہ ، تین بچوں اور ایک دوست کے ہمراہ پرائیویٹ گاڑی سے پاکستان آ رہے تھے، پنجاب کے قریب امبالہ میں حادثہ پیش آیا

شہریار عباسی
اتوار نومبر
15:14

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سینیئر افسر کی گاڑی کو حادثہ

امبالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) نئی دہلی میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر افسر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ہائی کمیشن کا جونیئر افسر شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر افسر عبدالمجید کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ اور ان کے بچے معمولی زخمی ہوئے جبکہ ہائی کمیشن کا جونیئر افسر شدید زخمی ہوگیا ۔

()

عبدالمجید نئی دہلی سے پاکستان آ رہے تھے جب امبالہ کے قریب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ پنجاب پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوا۔ عبدالمجید کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پاکستان روانہ کردیا گیا جبکہ ان کے جونیئر افسر منظور کو نئی دہلی پہنچا دیا گیا ۔ عبدالمجید کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان پہنچ کر اپنا علاج کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points