ساہیوال میں باپ نے بہن کے ساتھ ملکر اپنی ہی بچی کو قتل کردیا

37


مخالفین پر الزام لگانے کے لیے باپ نے اپنی 8 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا

شہریار عباسی
اتوار نومبر
11:15

ساہیوال میں باپ نے بہن کے ساتھ ملکر اپنی ہی بچی کو قتل کردیا

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) گزشتہ روز ساہیوال کے علاقے ہڑپہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر ذبح کیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیں تو ہم انکشاف سامنے آیا کہ بچی کے قتل میں اس کا باپ اور پھوپھی ملوث ہیں جبکہ بچی کا پھوپھا بھی ان کے ساتھ شریک تھا ۔ پولیس نے بچی کے گھر سے ہی آلہ قتل اور جوتے برآمد کر لیے ۔ جس کے بعد بچی کے باپ اور پھوپھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بچی کے والد کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا تھا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں 7/11-L لاہوریاں والا کے رہائشی نوبہار کی 8سالہ بیٹی دوسری جماعت کی طالبہ رخسانہ گھرسے دوکان پر سودا خریدنے گئی تو اسے 4افراد مالا ‘کاکو اور 2نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا اور اسے تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کرنے کے بعد نعش گھرکے سامنے پھینک دی ۔

()

ملزمان نے مقتولہ کے باپ نوبہار پر تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج کرا رکھا تھا اسی رنجش پر ملزمان نے بدلہ لینے کیلئے نوبہار کی 8سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی تھی جس کے بعد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ معصوم بچی کو اس کے والد نے پھوپھی اور پھوپھا کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ تاکہ اپنے مخالفین پر الزام لگایا جا سکے ۔                                                                                 

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points