سابق اسپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان انتقال کر گئے

57


فاروق علی خان 1973 کا آئین منظور کرنے والی اسمبلی کے اسپیکر تھے،سابق اسپیکر کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملتان میں ادا کی جائے گی

شہریار عباسی
اتوار نومبر
10:57

سابق اسپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان انتقال کر گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی صاحبزادہ فاروق علی خان انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فاروق علی خان آج صبح ملتان میں انتقال کر گئے ہیں۔

()

فاروق علی خان کی عمر 91 برس تھی اور وہ طویل عرسے سے علیل تھے ، ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملتان میں ادا اکی جائے گی ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور اس تاریخ ساز اسمبلی کے اسپیکر تھے جس نے 1973 کا آئین پیش کیا تھا ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی وفات پر اہم شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points