ایران کیخلاف امریکا کا انتہائی خطرناک اقدام

43


ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی کے قتل کے بعد طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیا

محمد علی
ہفتہ نومبر
23:58

ایران کیخلاف امریکا کا انتہائی خطرناک اقدام

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) ایران کیخلاف امریکا کا انتہائی خطرناک اقدام، ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی کے قتل کے بعد طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد خطے میں دوبارہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز کو ایران کے قریب خلیج فارس کے علاقے میں تعینات کردیا ہے۔ امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی حال ہی میں کی گئی ہے۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے بحری بیڑے کی تعیناتی کا تعلق کسی مخصوص مقصد کیلئے نہیں ہے۔ بحری بیڑے کی تعیناتی کا مقصد عراق اور افغانستان سے امریکی فوج کے محفوظ انخلاء میں مدد فراہم کرنا ہے۔

()

تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ اقدام معمول نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک قاتلانہ حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ایران نے محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے اور کہا ہے کہ ان کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
                                                                               

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points