او آئی سی کے پلیٹ پر بھارت کی بڑی شکست، پاکستان کی فتح

46


نائجر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) او آئی سی کے پلیٹ پر بھارت کی بڑی شکست، پاکستان کی فتح۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے تمام تر پراپیگنڈا اور سازشوں کے باوجود اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نائجر میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے 47 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ ائجر کے دارالحکومت نیامی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 47واں اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ کشمیر تنازع 7 سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہیں۔

()

بھارتی اقدامات کا مقصد خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے، بھارتی اقدامات استصواب رائے سمیت کشمیریوں کے دیگر حقوق چھیننا ہے۔

بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا کردار ایل او سی پر بڑھائے، بھارت تمام تنازعات عالمی قانون، معاہدات کے مطابق طے کرے۔ اجلاس میں بھارتی رویہ، بالا کوٹ سانحہ، ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت کی مذمت بھی کی گئی۔ قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کرے اور یواین، عالمی برادری پاک بھارت مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے کردار ادا کرے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ خصوصی ایلچی کا تقرر کریں۔مائندہ خصوصی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرے، نمائندہ خصوصی کشمیر صورت حال سے یواین سیکریٹری جنرل کو آگاہ کرے۔ انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر میں داخلہ نہ دینے کی بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی، انسانی حقوق کمیشن رابطہ گروپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت سے بات کی جائے۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل سے کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ تیار کرنے کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ رپورٹ وزرا خارجہ کونسل کے آٗئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔



Source link

Credits Urdu Points