جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح بلوچ رند کی ق لیگ میں شمولیت

37



Live Updates

محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں، سابق لیگی ایم پی اے فرح منظور بلوچ رند کی گفتگو، ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیے گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی

ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ نومبر
16:44

جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح بلوچ رند کی ق لیگ میں شمولیت

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح منظور بلوچ رندنے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی، سابق لیگی ایم پی اے نے کہا کہ محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح منظور بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ سابق لیگی ایم پی اے فرح بلوچ نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ملک اور فوج کیخلاف ہے۔ محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے۔

()

عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔

ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیے گئے۔ اپوزیشن جماعتیں جہاں پر حکومت کیخلاف بھرپور انداز میں احتجاجی تحریک چلانے میں مصروف ہیں، وہاں پر حکمران جماعت کی اتحادی ق لیگ میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ ۔ اس سے قبل بھی نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چودھری محمد احمد سنگھراں اور تحریک لبیک کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چوہان نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر افضال ورک، رانا استخار، ناصر اقبال خان، ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ، یونس ملک، محمد شہزاد ایڈووکیٹ، سلمان قریشی ایڈووکیٹ اور مخدوم نسیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔



نواز شریف کی والدہ کا انتقال سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points