کورونا کے فعال کیسز 46 ہزار سے تجازو کرگئے ، ایک دن میں مزید 45 اموات

45



Live Updates

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 45 نئے کیسز سامنے آگئے ، این سی او سی

ساجد علی
ہفتہ نومبر
10:44

کورونا کے فعال کیسز 46 ہزار سے تجازو کرگئے ، ایک دن میں مزید 45 اموات

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 نومبر2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ، جہاں ملک میں اس وقت عالمی وباء کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار861 ہوچکی ہے ، کیون کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 45 نئے کیسز سامنے آگئے ، مزید 45 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 942 ہوچکی ہے ، جب کہ ملک میں‌ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 92 ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 861 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 898 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک 2 ہزار 960 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں ایک لاکھ 70 ہزار 206 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 897 افراد چل بسے۔

()

بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختون خوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 604 ہوچکی ہے ، جب کہ صوبے میں ایک ہزار 355 افراد کی موت واقع ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں کورونا کے اب تک 17 ہزار 46 مریض سامنے آئے ، جن میں سے 165 مریضوں کا انتقال ہوگیا ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسوں کی تعداد 29 ہزار 427 بتائی گئی ہے ، جہاں مرنے والوں کی تعداد 307 ہے ، گلگت بلتستان میں اب تک4 ہزار 619 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، جن میں سے97 افراد جان کی بازی ہار گئے ، آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 556 ہے ، جن میں 161 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points