22 ممالک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ

55


کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، 22 ممالک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کرکے 22 کر دی گئی ہے جن میں سنگاپور، آسٹریلیا ، چین ، مالدیپ ، نیوزی لینڈ ، نائجیریا ، جنوبی کوریا ، سعودی عرب ، سینیگال ، سری لنکا اور ویتنام اور دیگر شامل ہیں ، ان ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ اور پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا لیکن کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے جو بھی مسافر پاکستان آئیں گے ان کے لیے لازمی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے ، ان مسافروں کو پاکستان آنے سے 96 گھنٹے پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا ، بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کی گئی نئی ایڈوائزری رواں برس 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

()

یاد رہے کہ اس سے پہلے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں 30ممالک کی پروازوں کو کیٹیگری اے جبکہ دیگر ممالک کو کٹیگری بی میں شامل کر دیا گیا، کیٹگری اے میں چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، ترکی، جرمنی، سری لنکا سمیت 30 ممالک شامل ہیں، مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل تھا ، جن کی تعداد نئی ایڈوائزری میں کم کرکے 22کردی گئی ہے ، ایس او پیز کے مطابق باقی تمام ممالک کو بی کٹیگری میں ڈالا گیا تھا جن کا کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا ، مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا ،سول ایوی ایشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی ائیر لائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عمل درآمد لازم قراردے دیا گیا ، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھی پر کرنا ہوگا ، جب کہ نئی ایڈوائزری 19 اکتوبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گی۔



Source link

Credits Urdu Points