شہریوں کے لیے خوشخبری ، حکومت نے موسم سرما می گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

52


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 نومبر 2020ء) : حکومت نے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈ نگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے موسم سرما میں گھریلو اور صنعتی شعبے کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ شہریوم کو گھریلو اور صنعتی سطح پر بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے موسم سرما میں گیس کی لوڈ منیجمنٹ پر غور کیا گیا اور سیزن کے لیے اضافی گیس کے حصول کا معاملہ بھی پیش کیا، پیٹرولیم ڈویژن نے آر ایل این جی کے استعمال کا پلان بھی پیش کیا۔

()

کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے گھریلو آلات کے لیے توانائی ایفی شنسی پروگرام طلب کرلیا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھریلو اور برآمدی صنعت کے لیے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں کمیٹی نے کی پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور کمیٹی نے کمپریسر کے ذریعے گیس چوری روکنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ مزید برآں کمیٹی نے آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں گیس بحران کے مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سردیوں میں اضافے کے ساتھ گیس کا شارٹ فال ڈھائی ارب مکعب فٹ یومیہ تک ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں شدید سردیوں میں گیس کی طلب 7 ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ملک میں گیس بحران 20 دسمبر سے 21 جنوری کے دوران شدت اختیار کر سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے اضافی ایل این جی کی درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points