()
اطلاعات کے مطابق یہ پولیس مقابلہ ایک بنگلے میں پیش آیا جہاں یہ ڈاکو رہائش پذیر تھے ا ور پولیس مخبری کی بنا پر چھاپہ مارنے کے لیے موقعہ پر پہنچی تھی۔پولیس کے موقعہ پر پہنچنے پر ڈاکوﺅں نے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی رائفلیں تان لیں اور اس مقابلے میں موقعہ پر موجود پانچ ملزمان ہلاک ہو گئے۔ملزمان کے پاس موجود اسلحہ بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر بنگلے کی چھان بین بھی کی ہے۔تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس بنگلے میں موجود کل ملزمان کتنے تھے اور کیاان میں سے کوئی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوا ہے یا پھر سارے ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔اور پولیس حکام نے ابھی تک ملزمان کی جانب سے قبضے میں لیے گئے اسلحہ اور دیگر سامان کی تفصیل بھی شیئر نہیں کی ہے۔ اس حوالے سے سارے ڈاکوئوں کے ہلاک ہونے کی ہی خبر موصول ہوئی ہے کسی بھی شخس کے زخمی ہونے یا فرار ہونے کی ابھی تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔
Credits Urdu Points