بلاول بھٹو زرداری خود ویڈیو لنک پر خطاب کرینگے اور عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں ، حکومتی رہنما

21



Live Updates

ڈھٹائی کی حدوں کو چھوتے لیڈر جلسے کرکے عوام کی جانوں سے کِھلواڑ کر رہے ہیں،شہباز گل ، سینیٹر فیصل خان

جمعرات نومبر
21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری خود ویڈیو لنک پر خطاب کرینگے اور عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں ۔اپنے بیان میں اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ یہ کیسا ظلم ہے کہ خود ویڈیو لنک پر اور عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں، اپنا خیال رکھنے کے ساتھ عوام کا بھی خیال رکھیں،ہوش کے ناخن لیں،ان جلسوں کاکوئی فائدہ نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہاکہ ڈھٹائی کی حدوں کو چھوتے لیڈر جلسے کرکے عوام کی جانوں سے کِھلواڑ کر رہے ہیں،بلاول نے خود کو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کرلیا ہے، ضرور کریں اپنی جان کی حفاظت آپ کا بنیادی حق ہے تاہم یہی حق عوام کا بھی ہے۔

()

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھیں گے اور پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points