رات گئے سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) خیبرپختونوا کے علاقے سوات اور اردگرد کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور مینگورہ کے نواحی علاقوں میں رات کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا،زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
()
زلزلے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلیکی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points