لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مریم نواز کے دعوے کی تردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا، انہوں نے جیل سے کھانا نہیں کھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا، ریکارڈ موجود ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ ’’یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ ان خاتون نے ایک دن بھی جیل کا اٹھانا نہیں کھایا اور کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا اب سوال یہ بنتا ہے کہ یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی روایت کے مطابق پھر جھوٹ بول رہی ہیں ویسے “شریف” چوہے لگتے ہیں جو کھانا چھوڑ دیتے تھے ! ‘‘ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ جب میں جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا ۔
()
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ اتنے ظالم لوگ ہیں کہ جب میں جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا دیا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ حکومت چل سکے،و الد کو اس لیے نہیں بلایا کہ کہیں وہ ان کے انتقام کا نشانہ نہ بن جائیں ۔ اس سے قبل لاہور میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ والد صاحب نے کہاکہ ذاتی غم ورنج بھلا کر عوامی جلسے میں شرکت کریں، ذاتی دکھ غم کو گھر رکھ کر جائیں، کیونکہ ذاتی دکھ اور غم اپنی جگہ ہے لیکن پی ڈی ایم کی جدوجہدقومی جدوجہد ہے، ہم پسپائی اختیار نہیں کریں، پاکستان کے میڈیا، عدلیہ کو ایک مئوثر کردار ادا کرنا چاہیے ہم نے اس قومی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر کسی کی نظر نہ پڑتی اگر شہباز شریف اپنے بھائی کو دھوکہ دے دیتے ۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی کے لیے بہت کچھ قربان کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔حمزہ شہباز کو بھی نوازشریف سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔ شہباز شریف نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔ میری دادی آخری وقت تک کہتی رہیں کہ شہباز شریف نواز شریف کا ساتھ دو۔ دادی کی وفات سے دو تین روز قبل ویڈیولنک پربات ہوئی تھی۔ دادی کی یاد داشت کمزور ہوچکی تھی۔ آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو وہ پوچھ رہی تھیں کہ کیا تم جیل سے باہرآگئی ہو۔ میری دادی سمجھ رہی تھیں کہ میں ابھی تک جیل میں ہوں۔ میری دادی کو نوازشریف اور شہبازشریف سے بہت محبت تھی۔ میرے والد دادی کے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے۔ میری دادی کو بھی میرے والد سے بہت محبت تھی۔
Credits Urdu Points