Live Updates
پشاور جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ اگر پختونخواہ میں ہیں تو ہیلپ لائن 1700 پر کال کریں ، ہمیں سب کی صحت کا خیال ہے اس لیے تمام ٹیسٹ مفت ہیں ، صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا ٹوئٹ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پشاور جلسہ کے اسٹیج پر موجود تمام پی ڈی ایم رہنماوں کو اپنا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی ، صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے اسٹیج پر موجود تمام لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بلاول بھٹوزرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں تاہم پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ اگر پختونخواہ میں موجود ہیں تو وہ ہیلپ لائن 1700 پر کال کریں اور جلسے میں شریک افراد ریپڈ رسپانس ٹیم کے ذریعے اپنا ٹیسٹ کروائیں ، صوبائی حکومت کو سب کی صحت کا خیال ہے اس لیے تمام ٹیسٹ مفت ہیں۔
()
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points