میرے دوست ترقی پانے پر دلی مبارکباد

39


راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی جانب سے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی میوزک بینڈ ایکسینٹ کے گلوکار کی جانب سے پاک فوج کے سابق ترجمان آصف غفور کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گلوکار نے آصف غفور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد قبول کریں۔ آپ کیساتھ دوبارہ “لاجواب چائے” پینے کیلئے بے تاب ہوں۔ واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی۔

()

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹس کے ذریعے بتایا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ترقی پانے والے ان 6 افراد کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جن میجر جنرلز نے ترقی پائی ہے ان میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید 2 ٹوئٹس میں پاک فوج میں ہونے والے تبادلوں اور تعیناتیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی تعینات کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا، اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوشن، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points