تحریک انصاف کی حکومت لاہور کیلئے اپنا پہلا میگا منصوبہ وقت پر مکمل کرنے میں ناکام


فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 5 ویں مرتبہ ملتوی کر دیا گیا، وزیراعظم نے بدھ کے روز منصوبے کا افتتاح کرنا تھا

محمد علی
بدھ نومبر
20:45

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء ) تحریک انصاف کی حکومت لاہور کیلئے اپنا پہلا میگا منصوبہ وقت پر مکمل کرنے میں ناکام، فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 5 ویں مرتبہ ملتوی کر دیا گیا، وزیراعظم نے بدھ کے روز منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے 2 سال کے عرصے کے دوران اب تک صرف ایک میگا منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں شروع کیے گئے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ چند ماہ اور ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔ تاہم بزدار حکومت کی جانب سے پونے 1 ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والےفردوس مارکيٹ انڈر پاس کا افتتاح پانچويں بارملتوی کرديا گيا ہے۔

()

منصوبے کو مکمل ہوئے 20روز گزر گئے ہیں لیکن تاحال افتتاح نہ ہوسکا۔

انڈرس پاس مکمل ہونے کی پہلی ڈیڈلائن 30اگست تھی جسے بڑھا کر15ستمبرکيا گيا تھا۔ حکومت کی جانب سے تیسری ڈيڈلائن31 اکتوبر،چوتھی 20نومبرجبکہ پانچویں اور آخری ڈیڈلائن25 نومبر دی گئی تھی۔ وزیراعظم نے آج بروز بدھ اس منصوبے کا افتتاح کرنا تھا، تاہم ایک مرتبہ پھر افتتاح ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کام ادھوراہونے اور مقامی سطح کا منصوبہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ۔ دوبارہ افتتاح کی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
                                                         

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points

Exit mobile version