تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد

54



Live Updates

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسی ایشن نے کل 26 نومبر کو بھی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا

محمد علی
بدھ نومبر
20:13

تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء ) تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد، آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسی ایشن نے کل 26 نومبر کو بھی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا حکومتی فیصلہ نامنظور ہے، کل 26 نومبر سے نجی تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے۔ نجی تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اعلان کیا کہ نومبر سے بچے گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں گے۔

()

فیصلہ کیا گیا ہے کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے۔بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے قبل کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔جنوری کے پہلے ہفتے میں رویو سیشن ہو گا۔ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہو گی،بورڈ کے امتحانات مارچ اور اپریل کے بجائے مئی اور جون میں ہوں گے۔علاوہ ازیں گرمیوں کی چھٹیاں بھی کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
                                        



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points