لاہور میں 49 چالان نہ بھرنے والا رکشہ 50 ویں بار پکڑا گیا

52


لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے 49 ای چالان نہ بھرنے والا نادہندہ رکشہ 50ویں بار پکڑلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ نادہندہ رکشے کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ضلع کچہری چوک کے قریب سے پکڑا گیا جس کے بعد ٹریفک وارڈنز نے رکشہ کو تھانہ لوئر مال میں بند کروا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ رکشہ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 9 ہزار 800 روپے ہے ، اس کے علاوہ دیگر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بھی سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے پہلے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 105 ای چالان کروانے والی نادہندہ گاڑی پکڑ تھانے میں بند کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گنگا رام اسپتال لاہور کے قریب سے 105 ای چالان والی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی ، گاڑی کے مالک پر چالان کی رقم 50 ہزار 300 روپے واجب الادا ہیں ، ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنز نے گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروادیا ، سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 50 ہزار 300 روپے ہے۔

()

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نے نادہندگان کو ای چالان ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنے کا آغاز کیا تھا۔ سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر لاہور میں 83 ای چالان والی نادہندگاہ گاڑیاں پکڑی گئی تھی، ان 83 گاڑیوں کے مالکان کے ذمے واجب الادا کل رقم 41 ہزار 300 روپے ہے ، ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد نے چالان جمع کروائے ہیں البتہ جو لوگ وارننگ کے باوجود چالان جمع نہیں کروا رہے ان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points