وزیراعظم کا اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کا فیصلہ

45


وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے ، حکومتی امور پر بھی اعتماد میں لیں گے ، میڈیا ذرائع

ساجد علی
بدھ نومبر
14:49

وزیراعظم کا اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اپنے دورہ لاہور کے بعد اسلام آباد روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ جائیں گے ، جس کا مقصد ان کے ساتھ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے ، اس دوران انہیں حکومتی امور پر اعتماد میں لیا جائے گا ، اپنے دورے کے موقع پر وزیراعظم کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ، انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کو ٹیلیفون کیا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

()

چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم نے کہا کہ چودھری شجاعت سے محبت اور عزت کا رشتہ ہے ،
چودھری شجاعت سے دیرینہ تعلقات ہیں، دعا ہے اللہ چودھری شجاعت حسین کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے چودھری شجاعت سے بات کرنے کی خواہش کی لیکن آکسیجن ماسک کی وجہ سے وزیراعظم کی چودھری شجاعت سے بات نہیں ہوسکی۔ واضح رہے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی آج صبح سانس کی تکلیف کے باعث اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بھی سروسز ہسپتال میں جاکر چودھری شجاعت کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points