ایک ٹکا نہیں لوں گا، اپنی گاڑی پر جایا کروں گا۔ چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2020ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری نے بطور چئیرمین پی ٹی وی تنخواہ ، گاڑی اور دیگر مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی وی کے حوالے سے کہا کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا مزاج بدل جاتا ہے۔ آپ کو لوگوں کے مزاج کے ساتھ ، اُن کے مطابق چلنا پڑتا ہے، اُس میں فضولیات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن آپ کے آرکائیو ہیں میں دیکھنا چاہتا ہوں ، ہمیں سارے ڈرامے دوبارہ دکھائیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کس حد تک یہ آئیڈیا چلتا ہے۔ ہم پی ٹی وی ورلڈ چلاتے ہیں جہاں انگریزی بولی جاتی ہے۔ سابق چئیرمین پی ٹی وی کو یونین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر یونین چاہے گی کہ میں نہ آؤں تو میں کہوں گا کہ الحمدلللہ! میں نہیں آتا، میں واپس دفتر جا رہا ہوں۔
()
میں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ آپ کی تنخواہ بڑھے ، اور تنخواہ تب بڑھے گی جب آپ کام کریں گے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ میں ایک ٹکا نہیں لوں گا، نہ گاڑی لوں گا ، اپنی گاڑی پر جایا کروں گا۔ میں نے اپنے دفتر میں کہا ہے کہ مجھے کافی کے 500 پیکٹس دے دیں، جیسے ہم نے گن کلب سے دو سال میں ایک ٹکا نہیں لیا، یہاں سے بھی ایک پیسہ بھی نہیں لیں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کو پی ٹی وی بورڈ کا چئیرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا دو روز قبل باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پانامہ پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے ، سینئیر قانون دان نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points