افغانستان کا سب سے پرامن شہر پہلی مرتبہ خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا

54


افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے

محمد علی
منگل نومبر
23:21

افغانستان کا سب سے پرامن شہر پہلی مرتبہ خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) افغانستان کا سب سے پرامن شہر پہلی مرتبہ خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے سب سے پرامن شہر کے طور پر مشہور بامیان کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ افغان
میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی
بازار میں منگل کے روز 2 بم دھماکے ہوئے۔

()

 دھماکوں کی وجہ سے بازار میں موجود 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد
زخمی ہوگئے، جبکہ جائے وقوعہ پر موجود گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکوں کے بعد جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے
لیا اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بامیان شہر جنگ زدہ افغانستان کا سب سے پرامن شہر ہے جہاں کبھی دہشت گردی کا بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ شہر بدھ مذہب کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points