تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش ، اساتذہ کو پریشانی لاحق ، فیصلہ مایوس کن قرار دے دیا

48



Live Updates

پہلے جب اسکول بند ہوئے اور چھٹیوں کے بعد بچے واپس آئے تو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، بڑی پریشانی یہ تھی کہ طالب علم سلیبس کے مطابق کام ہی نہیں کرپارہے تھے ، اساتذہ کا موقف

ساجد علی
منگل نومبر
12:33

تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش ، اساتذہ کو پریشانی لاحق ، فیصلہ مایوس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) وفاقی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کے فیصلے پر اساتذہ نے پریشانی اور تشویش کا اظہار کردیا ، بڑی کلاسوں میں زیر تعلیم بچوں نے بھی اسکول بند ہونے کو مایوس کن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں خاص طور پر اسکولوں کو بند کیے جانے پر اساتذہ کا موقف ہے کہ چھٹیوں اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان نہیں ہونا چاہیئے تھا کیوں کہ اس سے پہلے جب اسکول بند ہوئے اور چھٹیوں کے بعد بچے واپس آئے تو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں بڑی پریشانی یہ تھی کہ طالب علم سلیبس کے مطابق کام ہی نہیں کرپارہے تھے، اس لیے ان پر کافی محنت کرنا پڑی تب جا کر وہ چلنا شروع ہوئے تو ایک بار پھر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ دوبارہ جب اسکول کھلیں گے تو ایک بار ان بچوں کو شروع سے سمجھانا پڑے گا، جس کی بناء پر بچوں سے زیادہ اساتذہ کو محنت کرنا پڑتی ہے۔

()

دوسری طرف بڑی کلاسوں کے بچوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے بھی جب تعلیمی ادارے بند کیے گئے تو ہمارا تعلیم کا بہت زیادہ حرج ہوا ، بڑی محنت کے بعد دوبارہ سلیبس کے مطابق پڑھائی شروع کی تو ایک بار پھر سے تعلیمی اداروں کو بند کیا جانا افسوسناک فیصلہ ہے۔
خیال رہے کہ
وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ،ملک بھر میں 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، وفاقی وزیر شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نومبر سے بچے گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں گے ، 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی ،
تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے ،بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے،11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، 26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں،
اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے ، 11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے قبل کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points