مجھے ہٹانے کے بعد کیا آپشن باقی ہے؟ وزیراعظم مکمل طور پر پُر سکون ہیں

81


سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی کہانی بیان کر دی

سمیرا فقیرحسین
منگل نومبر
10:50

مجھے ہٹانے کے بعد کیا آپشن باقی ہے؟ وزیراعظم مکمل طور پر پُر سکون ہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر 2020ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں حفیظ شیخ ، شہزاد اکبر سمیت دیگر معاونین خصوصی سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے بہت کُھل کر باتیں ہوئیں ، اسی دوران اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پر بھی بات ہوئی جس پر پر وزیر اعظم عمران خان نے واضح انداز میں کہا کہ اداروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ہٹانے کے بعد کیا آپشن باقی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وزراء اور مشیروں کا حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت دیتے ہیں ، مگر لوگ ان کی ٹیم کی باتیں نہیں سنیں گے ،جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وزراء کی بڑی تعداد اپوزیشن کو گالم گلوچ کے سوابات کرنا نہیں جانتی، جبکہ چند وزرا کے ماضی میں کرپشن اسکینڈل سامنے آچکے ہیں۔

()

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بے حد پُر سکون ہیں۔ میں نے وزیر اعظم کو عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: خیال رہے کہ اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی تجزیہ کار مختلف رائے رکھتے ہیں۔ اپوزیشن حکومت کو گھر بھیجنے کے دعوے کر رہی ہے ، جلسے جلوسوں میں حکومت پر کڑی تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بے حد مطمئن نظر آتے ہیں ، اُن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو بھی کر لے حکومت کہیں نہیں جائے گی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points