()
کیونکہ یہ لوگ ان کے خون کے پیاسے ہیں۔
عمران خان اور نیب کی حراست میں ان کی زندگی کو جو سنگین خطرات لاحق ہوئے تھے ابھی اس کا حساب لینا باقی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ بغض اورانتقام میں اندھے ہوچکے ہیں۔ میں کبھی نہِیں چاہوں گی کہ نوازشریف واپس آکر ان ظالموں کی تحویل میں اپنی زندگی دوبارہ دے دیں۔ جنہیں انتقام کے علاوہ کوئی چیز نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سمن دیتے ہیں کہ عدالت میں پیش ہوں، نوازشریف تو اس وقت واپس آئے جب ان کی اہلیہ مرگ بستر پر پڑی تھیں، میاں نوازشریف اورمیں عدالت کی 200پیشیاں بھگتی ہیں،دنیا کو پتا چل چکا کہ نوازشریف نے مردانہ وار احتساب کا سامنا کیا۔ پھر وہ کیوں واپس آئیں اور کس کیس کیلئے آئیں ، اس کیس کیلئے جس میں ارشد ملک خود کہہ چکا کہ مجھے بلیک میل کرکے سزا دلوائی گئی، پھر ایسے انتقام کے سامنے کیوں آئیں؟ بالکل نہیں آنا چاہیے۔
Credits Urdu Points