پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 10جنوری تک چھٹیوں کا اعلان

83



Live Updates

صوبے میں 11جنوری کو اسکول کھل جائیں گے ، مراد راس کی پریس کانفرنس

ساجد علی
پیر نومبر
13:16

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 10جنوری تک چھٹیوں کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء) صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 10جنوری تک چھٹوں کا اعلان کردیا گیا ، وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں کہ صوبے میں 11جنوری کو اسکول کھل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ میں ہوں گے ، اس حوالے سے بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کس تاریخ کو امتحان لینے ہیں ، جب کہ اسکولوں کی بندش کے دوران 50 فیصد اساتذہ پیر اور باقی 50 فیصد جمعرات کو اسکول آئیں گے ، اگر اسکول بند کر رہے ہیں تو بچوں کو مارکیٹس اور مالز بھی نہیں جانے دینا چاہیئے۔
دوسری طرف
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں کی بندش کی مخالفت کردی ، انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

()

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے تھا ، ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے کیوں کہ تعلیمی ادارے تو بند کردیے جاتے ہیں لیکن باقی جگہوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا جب کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ہر شخص کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے ، والدین ان بچوں کو اسکولز نہ لائیں جن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، سندھ حکومت نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ کوئی ایسی حکمت عملی ہو جس کے تحت مضبوط اقدامات اٹھائے جاسکیں۔
اس ضمن میں وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں کو 3 تجاویز ارسال کی ہیں ، بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ ، اسی کے پیش نظر کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز پہلے ہی صوبوں کو ارسال کر دی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز تمام صوبوں کو بھیج دی ہیں ، جس میں پہلی تجویز تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کرنے،دوسری تجویز نومبر سے پرائمری سکولز بند کر دئیے جائیں جب کہ تیسری تجویز یہ ہے کہ 2 دسمبر سے مڈل سکولز بند کر دئیے جائیں۔
تجاویز میں مزید کہا گیا کہ 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے ، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے ، آن لائن ایجوکیشن کی تیاری کی جائے۔مقامی طور پر انتظامات کیے جائیں ، ٹیلی اسکول ، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points