لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2020ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران یعقوب نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے ، جس کی دو بنیادی وجوہات ہے ۔ میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ انہیں آتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی انہیں پاکستان آنے سے منع کر دیا ہےاور کہا کہ ہوائی سفر میاں نواز شریف کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے 14 روزہ پیرول پر رہائی درخواست دی جائے گی، تاہم دیکھنا ہوگا کہ حکومت کی جانب سے انہیں کتنے دن کی اجازت ملتی ہے۔
()
سینئر صحافی عمران یعقوب نے پنجاب حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے افسوسناک خبر ملنے کے بعد حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو جیل میں اکٹھا رکھنے کی اجازت دی تھی جو کہ ایک بے حد مثبت عمل ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے حوالےسے بتایا گیا کہ لندن میں ، بیگم شمیم اخترکی میت کے ساتھ پاکستان کون کون جائے گا؟ ، اس پرمشاورت ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اخترکی وفات قدرتی ہے اور ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو لاہور لایا جائے گا، لاہور میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ان کو جاتی عمرہ میں ان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
Credits Urdu Points