وی ایس ایس نامی اسکیم سے پی آئی اے کے مبینہ 3000ہزار سے زائد ملازمین استفادہ حاصل کر سکیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ملازمین کے لیے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ادارے میں ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت ملازمین کی تعداد کم کی جائے گی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورس نے تمام ملازمین کی چھٹیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ 27 نومبر تک ملازمین کو ان کی بقیہ چھٹیوں کی درست تفصیلات فراہم کر دی جائیں۔شعبہ ہیومن ریسورس کے جی ایم اطہر حسین نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد کرنے والوں کی موجودہ تفصیلات کو ہی مکمل سمجھا جائے گا۔گولڈن ہینڈ شیک تحت دستیاب تفصیلات کے مطابق ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
()
وی ایس ایس نامی اسکیم سے پی آئی اے کے مبینہ 3000ہزار سے زائد ملازمین استفادہ حاصل کر سکیں گے۔پی آئی اے بورڈ نے 48 ویں اجلاس میں پیش کردہ وی ایس ایس نامی اسکیم 2020 کی منظوری دی تھی۔
وی ایس ایس اسکیم درکار افرادی قوت کے تناظرمیں اگست 2020 میں بورڈ کو پیش کی گئی تھی۔اسکیم کے مطابق چند استثنیٰ کے ساتھ 60 سال سے کم عمرملازمین استفادے کے حقدارقرار دئیے گئے ہیں۔اسکیم میں 18 سال سے زائد اورکم ملازمت کے حامل ملازمین کے لئے مراعات کی 2 کیٹگریز شامل ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کا مقصد باعزت طریقے سے ملازمین کی تعداد کو کم کرنا ہیاس اسکیم کو کابینہ کی منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا اور ملازمین کے پاس اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے 14 دن دئیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points