صدر آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے شادی کی تقریب پر فائرنگ کی شدید مذمت

85


بھارتی فوج کا شہری آبادی خاص طور پر عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری خاص طور پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سردارمسعود خان

اتوار نومبر
17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے لائن آف کنٹرول کے کھوئیرٹہ سیکٹر میں شادی کی ایک تقریب پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی فوج کی بربریت اور ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے چھ خواتین، دو کم سن بچیوں اور ایک دس سالہ بچے سمیت ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی خاص طور پر عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری خاص طور پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مقبوضہ اورآزادکشمیر میں تعینات اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گتریس اور سلامتی کونسل کے ارکان کو مطلع کریں۔

()

صدر آزادکشمیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے آزادکشمیر کے بے گناہ شہریوں خاص طور پر عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points