حکومت کی جانب سے معاہدہ توڑنے کی خبر پر تحریک لبیک کے نئے امیر کا ردعمل

58


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 نومبر2020ء) تحریک لبیک کے نومقرر امیر اور علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے، اگر اس معاملے میں کوئی روگردانی کی گئی تو سخت ردعمل دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے والد کی قبر پر حاضری کے بعد ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ کے 3 اراکین کے درمیان معاہدہ ہوا تھاا ۔اگر حکومت معاہدہ توڑنے کی کوشش کرتی ہے تو اپنے والد کے مشن آگے بڑھانے کے لیے کسی بھی حد تک ج سکتے ہیں ۔حکومت کی جانب سے کسی بھی ایسے عمل مجلس شوریٰ کا قبل از وقت اجلاس بھی بلایا جا سکتا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر انہوں نے کہا کہ جو صدمہ ہمیں پہنچا وہ صرف ہمارا دکھ نہیں ہے یہ پوری امت کا غم ہے۔

()

میں امیر بنا نہیں مجھے امیر بنایا گیا ہے،مجھ پر بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔میں اللہ سے دعا کرتا ہوں مجھے ہمت اور طاقت دے،پاکستان کا مطلب کیا ہمارا دستور ہے ہم اسی پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے داتا دربار میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔قرآن خوانی میں مولانا خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور امیر تحریک مولانا سعد حسین رضوی، مولانا انس حسین رضوی، مولانا عبدالستار سعیدی، مولانا ظفر محمود آف برطانیہ، رکن شوری و امیر کراچی مولانا رضی حسینی، صاحبزادہ عبدالمصطفی، پیر سید سرور شاہ، رکن شوری مولانا غلام عباس، چیٰرمین روئت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، امیر کشمیر مولانا عبدالغفور اور خیر پختوانخواہ کے امیر ڈاکٹر شفیق امینی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے مینار پاکستان کی گراؤنڈ پر تاریخی اجتماع ہوا جس میں ملک بھر سے غیر معمولی تعداد میں کارکنان اور عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ بہت بڑی تعداد میت کو نمازجنازہ کے مقام تک لانے والی ایمبولینس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے ۔
۔ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے مینار پاکستان لے مینار پاکستان گرائونڈ لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا اور یہ آواز دور دور تک سنی گئی ۔ایمبولینس کے ساتھ چلنے والے کارکنان اور عقیدت مند بھی لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ قافلے کے ہمراہ موجود کارکنان اور عقیدت مند میت والی ایمبولینس پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے رہے۔



Source link

Credits Urdu Points