Live Updates
عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں۔اگر حالات بہت اچھے تھے تو انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آپ کو نیگیٹو کیوں ریٹ کر رہے تھے؟ ، وفاقی وزیر کا ٹوئٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 نومبر2020ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار بیرسٹر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے دور میں پاکستانی معیشت کو انٹرنیشنل اداروں نے نیگیٹو ریٹنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ یہ تھا وہ پاکستان جو ن لیگی دور میں ترقی کررہا تھا۔ تصویر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے لکھا گیا تھا ۔
()
احسن اقبال کی ٹوئٹ کے جواب میں عالمی ادارے موڈیزکی رپورٹ کی خبر کی تصویر کے ساتھ وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ’’یہ تھا ٹوٹل جمع خرچ کہ پانچ سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو انٹرنیشنل اداروں نے نیگیٹو ریٹنگ دی۔عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں۔اگر حالات بہت اچھے تھے تو انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آپ کو نیگیٹو کیوں ریٹ کر رہے تھے؟ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے اپوزیشن جلسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اپوزیشن کی “کرونا پھیلاؤ مہم” اِن کی خودغرضی کا ثبوت ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ کو بڑھا کر کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟‘‘ ۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points