()
لہٰذا دبئی کے وائس پریذیڈنٹ کو اپنی اسٹیٹ میں ایک گھر تعمیر کرنے کے لیے 30ہزار پاﺅنڈ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شیخ محمد نے اپنی اس زمین پر گھر بنانے کا اراداہ رواں برس کے آغاز میں کیا تھا جس پر جون میں کونسل نے پابندی عائد کر دی تھی۔تاہم شیخ نے حکومت کو اپیل کی تھی جس کے بعد ایک مخصوس رقم کی ادائیگی کی شرط کے ساتھ شیخ محمد کو اپنے 63ہزار ایکٹر اراضی پر گھر تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ذرائع سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ شیخ محمد نے شرط والی رقم کی ادائیگی کر دی ہوئی ہے اور اب کنسٹرکشن کا کام شروع کر دیا جائے گا۔حالانکہ شیخ محمد کی فیملی اسکاٹ لینڈ میں واقع اپنی پراپرٹی پر بہت کم ہی آتی ہے گزشتہ تیس سال کے عرصے میں بڑی مشکل سے ان کے پانچ چکر ہی لگ پائے ہیں۔یاد رہے کہ اسی پراپرٹی پر موجود شیخ محمد کے پہلے بنگلے میں 30کمرے موجود ہیں جبکہ مزید 28کمرے بنانے کی اجازت رواں برس فروری میں دی گئی تھی اور اب مزید کمرے بنانے کی اجازت خاص ٹیکس ادا کرنے کے بعد لی گئی ہے۔71سالہ شیخ محمد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اسکاٹ لینڈ کی یہ63ہزار ایکٹر اراضی 1990میں 2ملین پاﺅنڈ کے عوض خریدی تھی۔شیخ محمد کی چھے بیویاں اور بیس بچے ہیں جس وجہ سے وہ اپنے گھر کے کمرے زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔
Credits Urdu Points