پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے،بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) آئینہ اٴْن کو دکھایا تو برا مان گئے،جھوٹ، الزام تراشی، سازشوں، ریاستی دہشتگردی کا پرچار کرنے والا بھارت سابق امریکی صدر اوباما کی کتاب پر سیخ پا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کی نئی کتاب میں لکھے حقائق، بھارتیوں کو برے لگنے لگے،بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔ بھارتی وکیل نے موقف اختیار کیاکہ براک اوباما نے قلم بند کی گئی اپنی یادداشت میں بھارتی رہنماؤں کی توہین کی۔بھارتی وکیل کے مطابق پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے۔بھارتی وکیل نے کہاکہ باراک اوباما نے بھارتی سیاستدانوں کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح کیے۔
()
بھارتی وکیل گیان پرکاش کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی لال کنج سول عدالت میں یکم دسمبر کو مقدمے کی سماعت ہو گی،سابق امریکی صدر نے اپنی کتاب میں بھارتی مسلم اور پاکستان دشمنی پر حقائق سے پردہ اٹھایا تھا،باراک اوباما نے کتاب میں بھارت میں ہندو جنونیت، انتہا پسندی کے پرچار کو اجاگر کیا،سابق صدر نے ہندوستان میں بھوک، بدعنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری کے راج پر بات کی، سابق صدر اوباما نے بھارت میں قومی یکجہتی کیلئے پاکستان دشمنی کے استعمال کی روش کو اجاگر کیا،اوباما نے نومبر 2010ء کے دورہ بھارت، سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کا ذکر کیا،خود سابق بھارتی وزیراعظم کے الفاظ اور برملا بیان پر شاید وکیل نے غور نہیں کیا،بھارتی وزیراعظم نے کہا مذہبی، نسلی یکجہتی کے غلط استعمال سے فائدہ اٹھانا بھارتی سیاستدانوں کیلئے مشکل نہیں
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points