خادم حسین رضوی کی میت کو سبزہ زار گرائونڈ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان لایا جائیگا

103


جمعہ نومبر
20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی میت کو کل ( ہفتہ ) کو سبزہ زار گرائونڈ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان لایا جائے گا۔

()

پولیس کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت کو ان کے گھر سے ایمبولینس میں سبزہ زار کرکٹ گرانڈ لایا جائے گا جہاں سے سرکاری ہیلی کاپٹر میں مینار پاکستان گرائونڈ میں لے جایا جائے گا۔

پولیس نے نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے پانچوں گیٹ پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 50 ریزرویں تعینات کی جائیں گی۔ نماز جنازہ کے موقع پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points