چین میں لڑکی نے بوائے فرینڈ کا کھانے پینے کا 5 لاکھ کا بل بنوادیا لڑکے نے ملنے کا اصرارکیا تو لڑکی اپنے 23 فیملی ممبراوردستوں کو لیکر پہنچ گئی، دوست کی دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی: گفتگو

19


لڑکے نے ملنے کا اصرارکیا تو لڑکی اپنے 23 فیملی ممبراوردستوں کو لیکر پہنچ گئی، دوست کی دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی: گفتگو

اتوار اکتوبر
15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) چین میں ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے دعوت پر بلائے جانے پر ایک کی بجائے 23 دوستوں کو لے کر پہنچ گئی، جبکہ ان تمام افراد کے کھانے کا بل 2300 پاونڈ (تقریبا پانچ لاکھ پاکستانی روپی)کے قریب بنا، جسے بلا آخر لڑکے کو ہی ادا کرنا پڑا۔

()

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی پر لڑکے نے لڑکی سے ملنے کا اصرار کیا، لڑکی مان گئی، تو دونوں نے کسی ریسٹورنٹ میں ملنے کا ارادہ کیا، مگر لڑکے کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی دوست بہت ہی چالاک نکلے گی۔

لڑکی بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے اپنے ساتھ 23 لوگوں کو لے کر پہنچ گئی، جسے دیکھ کر لڑکا حیران و پریشان ہوگیا۔لڑکی کی فیملی اور اس کے دوستوں نے لڑکے کی پریشانی کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ریسٹورنٹ میں خوب کھانے پینے اور موج اڑانے لگ گئے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بننے والے دوست کی دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی۔لڑکے کی طرف سے بل ادا کیے جانے کے بعد لڑکی اور اس کی فیملی حیران ہوئے بغیر نہیں رہی اور اس لڑکے سے بہت متاثر ہوئی

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points