انتشار کے ذریعے پی ڈی ایم تفرقہ پھیلا رہے ہیں،عوام ملک دشمنوں کی باتوں میں نہ آئیں،غلام سرور خان

16


پی ڈی ایم ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے،اللہ کے فضل وکرم سے یہ کبھی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، وفاقی وزیر

ہفتہ اکتوبر
22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ انتشار کے ذریعے پی ڈی ایم تفرقہ پھیلا رہے ہیں،عوام ملک دشمنوں کی باتوں میں نہ آئیں،پی ڈی ایم ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے،اللہ کے فضل وکرم سے یہ کبھی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے یو سی 82مورگاہ راولپنڈی کا دورہ کیااور ڈھوک مستریاں واٹر سپلائی کا افتتاح،روبی اسکول میں نئے کمروں کا افتتاح اورڈھوک نواز کی گلیات کی تعمیرکا افتتاح کیا اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایم پی اے حاجی امجدمحمود چوہدری بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

()

انہوںنے کہاکہ تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔غلام سرور خان نے کہاکہ سیوریج اور پینے کے پانی کا مسئلہ جلد حل کرنے کو کوشش کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آپ کے حقوق کاہمیں احساس ہے،آپس میں اتفاق و اتحاد کے دامن کو مضبوطی سے پکڑنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں تقسیم کیا جا رہا ہے دیوار برلن گر سکتی تو ہم ایک کیوں نہیں ہو سکتے انہوںنے کہاکہ اس ملک میں خانہ جنگی پھیلا کراور انتشار کے ذریعے پی ڈی ایم تفرقہ پھیلا رہے ہیں،ان ملک دشمنوں کی باتوں میں نہ آئیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ہمارے لئے چیلنج ہے ان کے ایجنڈے سے دور رہیں۔انہوںنے کاہکہ نواز شریف نے مسلم لیگ کا نام بدنام کردیا ہے، انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے،اللہ کے فضل وکرم سے یہ کبھی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ان مولویوں اور سیاستدانوں میں شیطان کی روح آچکی ہے،ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points