رحمان ملک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی اپیل

14


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالتا ہے تو امریکی نژاد پاکستانی اسکو ووٹ دینگے۔ بدھ کو سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ذاتی ٹویٹر پر پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے مہم کا آغاز کیا۔ انہوںنے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے، اگر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالتا ہے تو امریکی نڑاد پاکستانی اسکو ووٹ دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ میں مقیم تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ فیٹف سے نکلنے کیلئے اپیل مہم چلائیں۔

()

انہوںنے کہاکہ اپیل مہم میں استدعا کی جائے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالیں۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ستر ہزار سے زائد انسانی جانیں قربان کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا پاکستان کی عظیم قربانیوں کا یہی صلہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ نژاد پاکستانی ووٹرز کی حمایت چاہتے ہیں تو انہیں پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے سینیٹر رحمان ملک کا شروع کردہ مہم کو ٹویٹر پر خوب پذیرائی ملی ہے، فیٹف گرے لسٹ سے نکالے کے لئے مہم میں دنیا بھر سے پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر، مختلف کانگریس رہنماء و فیٹف کے صدر کو ٹیگ کیا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points