خواتین کیلئے دنیا کے سب سے خطرناک ملک بھارت میں انتہائی دلخراش واقعہ

18


5 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد 7 جنسی درندوں نے بچے کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

محمد علی
جمعرات اکتوبر
00:17

خواتین کیلئے دنیا کے سب سے خطرناک ملک بھارت میں انتہائی دلخراش واقعہ  خواتین کیلئے دنیا کے سب سے خطرناک ملک بھارت میں انتہائی دلخراش واقعہ pic 0721c 1603308086

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر2020ء) خواتین کیلئے دنیا کے سب سے خطرناک ملک بھارت میں انتہائی دلخراش واقعہ، 5 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد 7 جنسی درندوں نے بچے کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں خواتین کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دیے جانے والے بھارت میں کچھ روز قبل خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے سامنے 5 سالہ بیٹے کو قتل کیے جانے کا خوفناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے کے ہمراہ کام کے سلسلے میں بینک گئی لیکن واپس نہیں لوٹی۔ خاتون اور اس کے 5 سالہ بیٹے کو 7 جنسی درندوں نے اغوا کر لیا اور بعد میں ظلم کا پہاڑ توڑ دیا گیا۔ ظالم جنسی درندوں نے خاتون کے سامنے اس کے بیٹے کو قتل کیا اور پھر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

()

بعد ازاں خاتون کو تشویش ناک حالت میں ویرانے میں پھینک دیا، جبکہ بچے کی لاش ایک تالاب میں پھینک دی۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کی لاش ڈھونڈ لی، جبکہ خاتون تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے تاحال 7 ملزمان میں سے صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جبکہ باقی ملزمان کی تلاش ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون اپنے شوہر سے ناراض ہو کر والدین کے گھر آئی تھی۔ خاتون کا شوہر واقعے سے 2 دن قبل ہی اہلیہ کے والدین کے گھر آیا تھا اور وہیں موجود تھا، اہلیہ کو منانے کی کوشش میں مصروف تھا، اور اسی دوران یہ خوفناک واقعہ پیش آیا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کے بعد سراپا احتجاج ہیں، اور کہا جا رہا ہے کہ یقینی طور پر اب بھارت جیسے ملک میں کسی عورت کی عزت محفوظ نہیں رہی، نہ ہی اس ملک میں کسی کو انصاف مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points