راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش، چوتھے روز کا کھیل بھی تاخیر کا شکار | کھیل

86


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش اور خراب موسم کے باعث تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے۔

راولپنڈی میں آج بھی صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلسہ جاری ہے جس کے باعث پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز تک سری لنکا کی پہلی اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور کھیل کے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ہو سکا جب کہ دوسرے روز صرف 20 اوورز اور تیسرے روز 5 اوورز کا کھیل ہو سکا۔

سری لنکا 91 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لیے ہیں اور مہمان ٹیم کی پہلی اننگز ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائے گا۔





Source link

Credits Geo News