میل نرس نے اپنے حفاظتی لباس پر لڑکی کو شادی کی پیشکش منفرد انداز ا لڑکی کو بھا گیا،فوراً ہاں کر دی،ویڈیو ووائرل

9


لندن (این این آئی)لوگ محبت کا اظہارکرنے لیے منفرد طریقے اپناتے ہیں تاکہ ان کی محبوبہ متاثر ہو جائے اور فورا شادی کے لیے ہاں کر دیں۔کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں ایک اطالوی نرس نے اپنی گرل فرینڈ کو انوکھے انداز میں ہی شادی کی پیشکش کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی نرس نے اسپتال میں ہی اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کے لیے جسم پر ملبوس حفاظتی لباس پر لکھا کہ مجھ سے شادی کرو گی؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہاں یا نہ۔نرس کا شادی کے لیے پیشکش

کرنے کا یہ منفرد انداز ان کی گرل فرینڈ کو بھی بھا گیا اور انہوں نے شادی کے لیے ہاں کر دی۔