نیویارک(این این آئی)بلی کی میاوں میاوں کو سمجھنے کے لیے حال ہی میں ایمازون کے سابق انجینئر نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو بلی کی آواز کا ترجمہ کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ایپ کا نام میوٹاک ہے جب کہ ایپ بنانے والے انجینئر کا کہنا تھا کہیہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جو کہ پالتو بلی اور اس کے مالک کے لیے بہت معاون ثابت ہو گی۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ بلی جب میاوں میاوں کرتی ہے تو اس کے تقریبا 9 مختلف ارادے ہوتے ہیں اور وہ ان ارادوں کے اظہار کے
لیے مختلف انداز سے میاوں میاوں کی آواز نکالتی ہے، ان 9 ارادوں میں میں بھوکی ہوں ،مجھے تکلیف ہو رہی ہے وغیرہ شامل ہیں۔اس ایپ کو ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں اور یپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد مالک کو ایپ کے ذریعے بلی کی آواز کو ریکارڈ کرنا ہوگا اور پھر یہ ایپ بلی کی آواز کا ترجمہ کرے گی۔