19فٹ اونچے کتے کے سونے کے مجسمے کی نقاب کشائی  یہ مجسمہ کس مسلمان ملک صدر نے بنوایا ہے ؟جان کر حیران رہ جائیں گے 

72


اشک آباد(این این آئی )ترکمانستان کے صدر نے کتوں کی اپنی پسندیدہ نسل کو سب سے بڑے اعزاز سے نوازا ہے اور انھوں نے اپنے دلعزیز کتے کا ایک سونے کا دیوہیکل مجسہ بنوایا ہے،صدر قربان قلی بردی محمدوف نے  اس 19 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔یہ مجسمہ الابائی نسل کےکتے کا ہے جسے دارالحکومت اشک آباد میں نصب کیا گیا ہے۔ترکمانستان میں الابائی کتوں کی افزائشِ نسل کی جاتی ہے اور ان کا تعلق وسطی ایشیا کے شیپرڈ کتوں کے خاندان سے ہے۔ ان کتوں کو چرواہے اپنے مویشیوں کی حفاظت کے لیے پالتے ہیں۔ ترکمانستان میں

یہ کتے قومی ورثے کا حصہ ہیں۔ کتے کے اس مجسمے کو ایک رہائشی علاقے میں نصب کیا گیا ہے جہاں نوکر شاہی سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگ رہتے ہیں۔اس مجسمے کے ساتھ ایک ایل ای ڈی سکرین بھی لگی ہوئی ہے جس میں اس نسل کے کتوں کے بارے میں دکھایا جا رہا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس مجسمے کی تعمیر پر کتنی لاگت آئی ہے۔سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مجسمہ اس نسل کے کتوں کے فخر اور خود اعتمادی کی عکاسی کرتا ہے۔