اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمے کا معاملہ، وکیل عبد المنان کا موقف سامنے آگیا

8
اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمے کا معاملہ، وکیل عبد المنان کا موقف سامنے آگیا


اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمے کا معاملہ، وکیل عبد المنان کا موقف سامنے آگیا

lahore (92 News) – اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمے پر ان کے وکیل عبد المنان خان کا موقف سامنے آگیا ہے۔

اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران اداکارہ کو پولیس نے کلیئر کردیا ہے، اداکارہ کا بالواسطہ یا بلا واسطہ اس مقدمے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا، تفتیش کے دوران پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کے حوالے سے ثبوت نہیں ملے۔

نازش جہانگیرکے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔

بعد ازاں عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی ۔

واضح رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ نازش جہانگیر کے خلاف ادکارہ اذان اسود ہارون نے درج کروایا ہے۔ پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

 

 

 

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی ، ادکارہ نے 25لاکھ روپے بھی واپس نہیں کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی ۔

البتہ عدالت نے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی ہے۔



Source link

Credits 92News