پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

6
پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج


پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

Islamabad (92News) – پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی )کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء آئینی عدالت کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جمع ہیں جہاں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور راجہ بشارت بھی موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کی نفری پہنچا دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔

نیاز اللّٰہ نیازی کا کہناتھاکہ پُرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، احتجاج فارم 47 حکومت اور آئینی پیکج کے خلاف ہے۔ملک میں آئینی عدالتیں پہلے ہی موجود ہیں، مزید نہیں بننے دیں گے۔

علاوہ ازیں سربراہ انصاف لائرز فورم شاداب جعفری نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وکلاء تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، وکلاء تحریک کا مقصد غیر آئینی اقدامات کو روکنا ہے۔

شاداب جعفری نے کہا کہ وکلاء تحریک کا دائرہ کار سپریم کورٹ سے ملک بھر تک پھیلائیں گے۔



Source link

Credits 92News