بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست نمٹا دی گئی

9
بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست نمٹا دی گئی


بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست نمٹا دی گئی

Islamabad (92News) – سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔

درخواست پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔

رپورٹ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل نے جمع کرائی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پولیس رپورٹ جمع ہونے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

ریاستی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ ہے جو 6 جون 2023 کو درج کیا گیا تھا، یہی مقدمہ پہلے کوہسار تھانے میں درج کیا گیا تھا جسے یہاں بنچ 5 میں چیلنج کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ارشد کیانی نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ کیس 3 بھی درج ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عدت کیس میں بری ہونے کے بعد انہیں نیب نے گرفتار کیا تھا۔

اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ مزید کیسز اسٹیٹ کونسل بتائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔



Source link

Credits 92News