lahore (92 News) – پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے شادی کے 5 ماہ بعد اپنے شوہر کا مداحوں سے تعارف کرا دیا۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ خوش مزاج دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر اداکارہ کی شادی کے دن کی ہیں۔ تصاویر میں جویریہ عباسی نے گہرے گلابی اور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ان تصاویر میں جویریہ عباسی کو رسومات ادا کرتے، کیک کاٹتے، شیشے کو دیکھتے اور اپنے شوہر کے ساتھ نکاح نامہ پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی، اداکارہ و ماڈل انزیلہ عباسی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
ان تصاویر میں جویریہ کی دوسری شادی میں شرکت کرنے والی شوبز شخصیات سمیت خاندان کے کئی افراد نظر آئے۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔
شادی کے 12 سال بعد 2009 میں جویریہ اور شمعون کی طلاق ہوگئی۔
Credits 92News