lahore (92 News) – نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کردی گئی ہے۔
نجکاری کمیشن کاکہنا ہے کہ بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
ذرائع ایوی ایشن کا کے مطابق تاریخ میں توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگے گا، اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریزاں ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بڈرز کیجانب سے بڈنگ نہیں جمع کرائی گئی۔
مزید پڑھیں: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری دوسرے مرحلے میں داخل
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔
Credits 92News