Peshawar (92 News) – لاہور جلسے میں شرکت کیلئے قافلے صوابی سے بذریعہ موٹر وے روانہ ہوں گے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے قافلے صوابی موٹر وے انتر چینچ پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوابی پہنچنے والے قافلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں لاہور پہنچیں گے۔ لاہور کے جلسے میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تیار ہیں۔
جنوبی اضلاع کے علاوہ پشاور نوشہرہ چارسدہ صوابی مردان کے قافلے صوابی انٹر چینج پہنچنا شروع ہوگئے ہیں علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلے موٹروے کے راستے صوابی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی و دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے تمام ممبران اسمبلی کو کم از کم 500 کارکن لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اراکین اسمبلی تمام کارکنوں کے لیے کھانے کا اہتمام کریں گے اور ان کے ساتھ رابطے میں ہوں گے۔
کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹائیں اور ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں جبکہ آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے بچنے کے لیے بھی کارکنوں کو ضروری ہدایت دی گئی ہیں۔
Credits 92News