حکومت کا اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان

6


حکومت کا اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان

لاہور (92 نیوز) – حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ مریں اور لاشیں گریں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ان کے لوگ باوردی لوگوں پر سرعام گولیاں برسا رہے ہیں۔ کانسٹیبل کمال احمد پر چھت سے گولیاں برسائیں۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی نے کہا کہ لوگوں کو انارکی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ عطاتارڑ اور حسن مرتضی نے کہا کہ 25 مئی کا انتخاب ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا۔



Source link

Credits 92News