کراچی کے اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، کورونا کے 859 نئے کیسز رپورٹ
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی، اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، 24 گھنٹے کے دوران 859 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع وسطی کے علاقوں عزیزآباد، دستگیرسوسائیٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، ایف بی ایریا، ناظم آباد نمبر4، نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں شامل ہیں۔
کورنگی کی 3 یونین کمیٹیوں کے 7 علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، ضلع غربی کےعلاقوں گلشن معمار اور گڈاپ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
ضلع شرقی میں 992 کیسز رپورٹ ہونے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی قسم کی تقریبات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Credits 92News